گوگل پر جگجیت سنگھ کی غزلیں سب سے زیادہ سرچ کی جاتی ہیں

جگجیت سنگھ کے بعد غزل گائیکی کے حوالے سے پنکج اداس عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

جگجیت سنگھ کی غزلیں سب سے زیادہ بھارت، اس کے بعد پاکستان، پھر بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات میں سنی جاتی ہیں فوٹو: فائل

جگجیت سنگھ اب ہم میں نہیں لیکن وہ اپنی آواز سے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔


گوگل سرچ انجن کے مطابق گوگل پر غزل کی گائیکی میں جگجیت سنگھ سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے غزل گائیک ہیں، جگجیت سنگھ کی غزلیں سب سے زیادہ بھارت، اس کے بعد پاکستان، پھر بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات میں سنی جاتی ہیں۔


بھارت میں جگجیت سنگھ کی جو غزلیں سرچ کی جاتی ہیں ان میں "جھکی جھکی سی نظر"، "تم اتنا جو مسکرا رہے ہو"، "کوئی یہ کیسے بتائے"، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر"، تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا"، "کاغذ کی کشتی" شامل ہیں،جگجیت سنگھ کے بعد غزل گائیکی کے حوالے سے پنکج اداس عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

جگجیت سنگھ 10 اکتوبر2011 کو دماغ کی شریان پھٹ جانے سے اپنے مداحوں سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے تھے۔
Load Next Story