چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب
اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو 10,10 لاکھ روپے جب کہ کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان کو پلاٹ بھی دیئے گئے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو 10,10 لاکھ روپے جب کہ کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان کو پلاٹ بھی دیئے گئے۔
بحریہ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، اظہر علی، بابر اعظم، وہاب ریاض، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، حارث سہیل، احمد شہزاد، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی، چیف سلیکٹر انضمام الحق، مشتاق احمد اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ کپتان اور اسکواڈ میں شریک تمام پلیئرز کو 10,10 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے جب کہ کپتان سرفراز احمد کو 135 گز اور فخر زمان کو کراچی میں ایک کنال کا پلاٹ بھی دیا گیا۔ جنید خان، محمد عامر، محمد حفیظ اور شعیب ملک بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کر سکے، ان کے انعامی چیک پی سی بی کو دیئے گئے۔ نجم سیٹھی، انضمام الحق اور مشتاق احمد کو شیلڈز پیش کیے گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم ہاؤس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
اکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد پریشان تھے، چیئرمین پی سی بی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حوصلہ بڑھایا، تمام کھلاڑیوں نے محنت کی اور اللہ نے جیت سے نوازا۔ اوپنر فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی پوری امید تھی، بھارت کو شکست دینے کی ٹھان لی تھی، آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کروں گا، فائنل میچ کے دوران پریشر تھا، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پریشر پر قابو پایا۔ فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہمارے پاس جیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، ٹیم کی فتح میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں، پاکستان میں کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :آرمی چیف کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھی لوگوں نے کہا کہ قومی ٹیم پہلی فلائٹ سے وطن واپس آئے گی، میگا ایونٹ میں فتح کی بڑی وجہ پلیئرز کی محنت اور جذبہ تھا، آگے دریا اور پہاڑ آئیں گے اور ان پہاڑوں پر بھی پاکستان کے جھنڈے لگائیں گے، لوگ تو یہ بھی کہتے تھے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں نہیں ہو سکتا، ملک ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کو بھی نمبر ون بننے پر 50 ہزار پاؤنڈ دیئے تھے۔
چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ چمپیئنز ٹرافی میں فتح کھلاڑیوں اور بورڈ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، تمام پلیئرز کو نصیحت ہے کہ نیک نیتی سے کھیل پر توجہ دیں، لالچ نہ کریں بلکہ کھیل پر دھیان دیں، پیسہ خود آپ کے پاس آئے گا۔ نوجوان پلیئرز کا مستقبل تابناک ہے، انہوں نے بتایا کہ نجم سیٹھی کے مشورے سے کراچی میں اسٹیڈیم بنانا شروع کیا، بحریہ ٹاؤن کراچی میں تعمیر ہونے والا اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہو گا اور کراچی آنے والی ہر انٹرنیشنل ٹیم محفوظ ہوگی۔