قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا شہباز شریف
ہمارا دامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے جھوٹ کا سہارا لینے والوں کا ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔
لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے، مخالفین بے بنیاد الزام تراشیوں اور دروغ گوئی پر اتر آئے ہیں۔ جھوٹ کا سہارا لینے والوں کا ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنا گروپ او رکرپشن زدہ حکمرانوں نے ملک کو پیچھے دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جن لوگوں کی کرپشن عدالتوں کے فیصلوں میں ثابت ہوچکی وہ احتساب کا شور مچاکر اس کی گرد میں چھپناچاہتے ہیں۔سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرکے غریب قوم کا حق چھینا۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر ڈاکہ ڈالنے والا قومی مجرم آج کرپشن پر لیکچر دے رہا ہے لیکن اب قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خائنوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔