ڈپٹی کمشنر نے غیر معیاری ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے لیا

ای ڈی او ورکس سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب، کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

افسران نے ٹھیکیداروں پر واضح کیا کہ کام میں کوتاہی برداست نہیں کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کوٹری سائٹ خدا کی بستی سے ٹی ٹی سی کالونی تک ڈرینج سسٹم اور سڑک کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ورکس اینڈ سروس جامشورو اصغر میمن، ایکسی این پبلک ہیلتھ محمد علی وریال، ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن آفیسر کوٹری جاوید جتوئی، محمد شریف، شوکت میمن کو کام کا جائزہ لے کر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جس پر متعلقہ افسران نے مذکورہ علاقے کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر معیاری کام بند کرکے بہتر تعمیراتی مٹیریل استعمال کیا جائے۔




افسران نے ٹھیکیداروں پر واضح کیا کہ کام میں کوتاہی برداست نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ چیئر مین ڈیولپمنٹ کمیٹی ملک اسد سکندر اور ڈپٹی کمشنر کی سختی سے ہدایت ہے کہ شہریوں کو مشکلات میں ڈالے بغیر تمام کام جلد کام مکمل کیا جائے۔
Load Next Story