اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مسجد اقصیٰ کے امام سمیت متعدد افراد زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بعض افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے

اسرائیلی فوج کی جانب سے نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
مسجد اقصیٰ کے باہر اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں قبلہ اول کے امام شیخ الکریمی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط دروازے کے باہر فلسطینیوں کے بڑی تعداد نماز کی ادائیگی کے لیے جمع تھی کہ اسی دوران اسرائیلی فوج نے ان پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے امام شیخ الکریمی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں بعض افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ امام مسجد اقصیٰ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ جمعے کو مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جب کہ واقعے کے بعد صیہونی فوج نے قبلہ اول کو بند کردیا تھا جس کے بعد سے علاقے میں کشیدہ صورتحال ہے۔
Load Next Story