ڈرگ رپورٹ میں کرکٹ شامل نہیں ہے سی اے کے چیف ایگزیکٹیو کا دعویٰ
آسٹریلین کرائم کمیشن رپورٹ میں کرکٹ میں ڈرگز کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا مگر ہمارے لیے یہ خطرے۔۔۔، جیمز سدرلینڈ
آسٹریلوی بورڈ نے دعویٰ کیا کہ ڈرگ رپورٹ میں کرکٹ شامل نہیں ہے۔
سی اے کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلین کرائم کمیشن رپورٹ میں کرکٹ میں ڈرگز کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا مگر ہمارے لیے یہ خطرے کی گھنٹی ضرور ہے، ہمیں نہ صرف اپنے انٹیگریٹی سسٹم پر نظر ثانی کی ضرورت ہے بلکہ اس سلسلے میں دوسرے کھیلوں کی آرگنائزیشنز اور حکومت سے مل کر کام کرنا ہوگا۔
بگ بیش جیسے ایونٹ میں فکسنگ کے امکانات سے متعلق سوال پر سدرلینڈ نے کہا کہ ہمارا اپنا اینٹی کرپشن یونٹ ایونٹ کی نگرانی کرتا ہے، آئی سی سی کا بھی اپنا اینٹی کرپشن یونٹ اور ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ فٹبال فیڈریشن آسٹریلیا کے چیف ڈیوڈ گالوپ نے بھی رپورٹ میں اپنے کھیل کا ذکر نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔