ٹوئنٹی 20 رینکنگ بولرز میں سعید اجمل کی حکمرانی برقرار

محمد حفیظ دوسرے بہترین آل رائونڈر بن گئے، ٹیموں میں پاکستان کا چھٹا نمبر۔

محمد حفیظ دوسرے بہترین آل رائونڈر بن گئے، ٹیموں میں پاکستان کا چھٹا نمبر۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹوئنٹی20 کرکٹ رینکنگ میں پاکستانی بولر سعید اجمل کی حکمرانی برقرار ہے، آل رائونڈرز میں محمد حفیظ دوسرے نمبر پر آگئے، ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، ٹیموں میں پاکستان کا نمبر چھٹا رہا۔

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کی پہلی پوزیشن کو کوئی چیلنج نہیں کر سکا، اجنتھا مینڈس دوسرے نمبر پر موجود ہیں، گریم سوان ، نوآن کولا سیکرا، ناتھن میک کولم، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، شین واٹسن، سنیل نارائن اور ڈیل اسٹین ٹاپ ٹین میں شامل دیگر بولرز ہیں، محمد حفیظ کی پوزیشن 11ویں ہے۔




آل رائونڈرز میں واٹسن سر فہرست جبکہ محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں، یو راج سنگھ تیسری، کرس گیل چوتھی اور مارلون سیموئلز پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ بیٹنگ میں برینڈن میک کولم نے نمبر ون کا تاج سر پر سجا رکھا ہے،صرف دو پوائنٹس کے فرق سے کرس گیل دوسرے نمبر پر ہیں، جے وردنے کا نمبر تیسرا ہے، ٹاپ 10 میں شامل دیگر بیٹسمین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، سیموئلز، سریش رائنا اور ایون مورگن ہیں،عمر اکمل 18ویں اور محمد حفیظ 19ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں سری لنکا نے 131 پوائنٹس کے ساتھ برتری برقرار رکھی، ویسٹ انڈیز دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے،باقی پوزیشنز پر بالترتیب انگلینڈ ، جنوبی افریقہ، پاکستان، آسٹریلیا، نیازی لینڈ، بنگلہ دیش ، آئر لینڈ اور زمبابوے موجود ہیں۔
Load Next Story