پشاورایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیرایکسپو ختم آخری روز بھی انعامات کی بارش

سینئر وزیر شہرام ترکئی،وزیرتعلیم محمد عاطف،پارلیمانی سیکریٹری زرین ضیا کی آمد، انعامات تقسیم کیے

پشاور:سینئروزیرپختونخواشہرام ترکئی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئرایکسپوکے آخری روز شیلڈدے رہے ہیں، صوبائی وزیرتعلیم محمدعاطف خان،ضلع ناظم پشاور محمدعاصم،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹربزنس ڈیولپمنٹ ایکسپریس میڈیاگروپ سیف الاعظم،سینئرمنیجر مارکیٹنگ لاہور محبوب الٰہی،سینئرمنیجرمارکیٹنگ کراچی ندیم مرادخان ، سینئر منیجرمارکیٹنگ پشاورعاصم ظہیر،سینئرمارکیٹنگ ایگزیکٹولاہورحسن ریاض اورمنیجرمارکیٹنگ پشاورمنظورحسین بھی موجودہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

KUNDUZ:
پشاور میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو بدھ کو کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی۔ 2روزہ ایکسپو میں طلباو طالبات کے علاوہ شہریوں اور زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے باعث ہالز میں تل دھر نے کی جگہ نہ رہی ۔ایکسپو میں 40 سے زائد سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں نے اسٹالز لگائے تھے۔

ایکسپوکا بنیادی مقصد کیریئرکا آغاز کرنے والے طلبا اور طالبات کو بہترین مشاورت فراہم کرنا اور انھیں اپنے کیریئرکے بارے میں رہنمائی دینا تھا۔ ایکسپو میں شرکا کیلیے انعامات کی بر سات کی گئی، موٹر سائیکل اور دیگر بیش بہا انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے گئے جس پرطلبا و طالبات کی خوشی دیدنی تھی۔ ریمپ پر واک اور ڈانس مقابلوں نے خوبصورت رنگ بکھیر دیے۔ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپوکی اختامی تقریب کے مہمانان خصو صی سینئرصوبائی وزیر صحت شہر ام خان ، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ، پارلیمانی سیکریٹری زرین ضیا ء اور ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان تھے۔اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر برنس ڈیولپمنٹ سیف الاعظم ، پروموشن منیجر ناصر محمود شیخ ، حسین ریاض سینئر منیجر مارکیٹنگ لاہور، عاصم ظہیر سینئر منیجر مارکیٹنگ پشاور ، محبوب الہیٰ سینئر منیجر مارکیٹنگ لاہور ، ندیم مراد خان سینئر منیجر مارکیٹنگ کراچی ، نیوز ایڈیٹر ایکسپریس پشاور ناصر حسین ، چیف رپورٹر شاہد حمید، بزنس منیجر منظور حیسن،ذو الفقار علی اور دیگر شخصات بھی موجود تھیں ۔

ایکسپوکی اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی نے فیشن شو،رقص اورتقریری مقابلوں میں نمایاںکارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات، ججز ، اسٹال لگانے والے تعلیمی اداروں اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے کارکنوں میں شیلڈز اور توصیفی اسناد دیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ نوجوانوںکی دلچسپی اورگہما گہمی دیکھ کر رشک آتا ہے کہ اتنی مشکلات کے باوجود خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ان کو ماضی میں مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے شعبے اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو وظائف پر بیرون ملک بھجوانے سے سمیت دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے ایک ایم او یو سائن کیا ہے جس کے تحت 40 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دی جائے گی۔300 طلبہ کو چین بھجوایا جا رہا ہے۔پہلے بیج میں100 طلبہ کو آئی ٹی میں مہارت حاصل کرنے اور چینی زبان سیکھنے کیلیے 3 ماہ کیلیے چین بھجوایا جائے گا۔




انھوں نے اس موقع پر ایکسریس گروپ کو بہترین نمائش منعقدکرانے پر مبارک باد دی ۔پارلیمانی سیکریٹری زرین ضیا نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی طرف سے بھی بہت جلد خصوصی طور پر خواتین کیلیے اس قسم کا پروگرام منعقد کر ے گی تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ ہم ایکسپریس میڈیا گروپ کی اس کاوش سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور ہمیں یقین ہوگیا ہے خیبر پختونخوا کے نوجوان کسی سے کم نہیں ہیں ۔ ایکسپو میں شریک خواتین نے ایکسپریس ٹیم کیساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایکسپوسے ہمیں اپنی صلاحیتوں کے اظہاراورتعلیمی رہنمائی حاصل کرنے کاموقع ملا ہے۔ ڈاکٹر شمائلہ فاروق نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرہ شہر میں پہلی بار اتنی گہماگہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ قرۃ العین نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں سے آج ہم پھولوں کے شہر میں سکون سے زندگی بسرکر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ نے عشروں پر محیط جمودکو توڑنے کیلیے بہت اچھا پروگرام تشکیل دیا ہے ۔شانزہ ناصر نے کہا کہ ایکسپو میں خواتین نے بڑھ چڑھ کے حصہ لے کر یہ ثابت کر دیا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں۔ سمیط خان نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے تمام تعلیمی اداروں کو ایک چھت تلے جمع کر کے شہر پشاور میں تعلیمی میدان میں مقابلے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ اقرا عارف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بڑی صلاحیتیں ہیں ،انھیں صرف موقع فراہم کرنے کی ضرورت تھی جوایکسپوکی صورت میں فراہم کر دی گئی۔سیدہ انوشہ نے کہاکہ اس قسم کی مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ نازیہ خان نے کہا کہ پشاور میں مزید اس قسم کے پروگرام منعقدکیے جائیں۔عزیز شاہین نے کہا کہ ایکسپوکی صورت میں طالبات کو اپنا لوہا منوانے کیلئے اچھا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ فصیحہ عالم نے کہا کہ ایکسپریس ایجوکیشن ایکسپوکا کوئی نعم البدل نہیں ہے، امید ہے کہ ایکسپریس بار بار پشاور میں ایسے پروگرام تشکیل دے گا ۔
Load Next Story