83 میں بھی آنگن ٹیڑھا تھا اور آج بھی ٹیڑھا ہےانور مقصود
انور مقصود کے ڈرامے کیلیے لوگ کھڑکیاں توڑ کر ٹکٹ خریدتے ہیں،احمد شاہ
معروف ڈرامہ نویس انور مقصود نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا کوپیش کرکے نئے فنکار اپنے سینئرز کو خراج عقیدت پیش کریں گے مجھے اس ڈرامے سے اپنی اولاد کی طرح محبت ہے تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا آج سے کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر تھیٹرڈرامے کے ڈائریکٹر داور محمود اور آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ بھی موجود تھے،انور مقصود نے کہا کہ اس تھیٹر ڈرامے میں مکمل کاسٹ پونے چودہ اگست کی ہے ،انھوں نے کہا کہ 83 میں بھی آنگن ٹیڑھا تھا اور آج بھی آنگن ٹیڑھا ہے اس ڈرامے سے میری بہت سی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں انور مقصود نے بتایا کہ میں اس ڈرامے کو کسی صورت دوبارہ نہیں کرنا چاہتا تھا مگر مجھے بچوں نے بہت کہا تو ان کے اصرار پر میں نے فیصلہ کیا کہ میں 11گھنٹے کو90 منٹ میںلکھ دوں اور یہ مشکل کام میں نے فقط نئے فنکاروں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے کیا۔
پہلی بار کوئی تھیٹر ڈرامہ90 دن تک مسلسل کراچی میں جاری رہے گا،تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھاکے ڈائریکٹر داور محمود نے کہا کہ آنگن ٹیڑھا میرا بچپن کا خواب تھا،آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ ایک مدت بعد کراچی میں کامیاب تھیٹر کا آغاز ہوا ہے اور اس میں انور مقصود کا بہت اہم کردار ہے اس سے قبل کبھی لوگ کھڑکیاں توڑ کر تھیٹر دیکھنے نہیں آئے مگر انکے ڈرامے پونے چودہ اگست میں لوگوں نے ٹکٹ خریدنے کے لئے کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔