گرمی کے بعد کراچی کا موسم پھر خوشگوار ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان

کراچی میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بحال ہوگئی ہیں جن کی رفتار25 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات

کراچی میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بحال ہوگئی ہیں جن کی رفتار25 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات : فوٹو : فائل

شہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں 2 روز سے جاری گرمی کے بعد موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لی ہے اور شہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں سے ریچھوں کے انسانوں پر حملوں میں نمایاں اضافہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد کا مطلع جذوی ابرآلود رہنے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے تاہم ملک کے سب بڑے شہر کا پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جو 35 ڈگری تک بھی بڑھ سکتاہے۔

 
Load Next Story