امیر قطر نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کا اعلان کردیا

قطر نے بائیکاٹ کرنیوالے ممالک کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر بالواسطہ جواب دیدیا

قطر نے بائیکاٹ کرنیوالے ممالک کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر بالواسطہ جواب دیدیا۔ فوٹو : فائل


قطر کی حکومت نے بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر بالواسطہ جواب دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں ملک میں انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم، دہشت گردوں کی تعریف اور اس سے متعلق دیگر امور میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے، قانون میں ترامیم کے بعد حکومتی فرمان سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

Load Next Story