کراچی ڈاکو نجی بینک سے 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ڈاکووں نے بینک میں گھستے ہی سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں کرکے اسلحہ چھین لیا اور تمام افراد کو یرغمال بنالیا.

ڈاکووں نے بینک میں گھستے ہی سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں کرکے اسلحہ چھین لیا اور تمام افراد کو یرغمال بنالیا. فوٹو محمد نعمان

محمود آباد میں ڈاکو نجی بینک سے 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔






کراچی کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی کے وقت بینک میں عملہ اور چند کھاتے دار بھی موجود تھے، ڈاکوؤں نے بینک میں گھستے ہی سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں کرکے اسلحہ چھین لیا اور تمام افراد کو یرغمال بنالیا، اس موقع پر بینک کے کیشیئر دانیال کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکووں نے اسے گولی مار کر زخمی کردیا اور22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔




Recommended Stories

Load Next Story