الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری محکموں سے ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں
الیکشن کمیشن نے سرکاری محکموں سے گریڈ 5سے 17 تک کے ملازمین کی فہرستیں 3 روز میں طلب کی ہیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے تمام سرکاری محکموں سے ملازمین کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سرکاری محکموں سے گریڈ 5 ے 17 تک کے ملازمین کی فہرستیں 3 روز میں طلب کی ہیں، جنہیں پولنگ سے قبل تربیت دی جائے گی ، اسی مناسبت سے ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے بھی سرکاری محکموں کو پابند کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملازمین کی فہرستیں ضلع کچہری میں بنائے گئے الیکشن کمیشن سیل کو فراہم کریں تا کہ تمام محکموں کی لسٹیں جمع کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائی جا سکیں۔