آپریشن خیبر4 پاک فوج نے 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال لیا
انشااللہ پاکستان کا چپہ چپہ پر امن ہوگا اور پرعزم پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،آئی ایس پی آر
لاہور:
پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کے دوران 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیک پوسٹ قائم کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کو دہشت گردوں سے خالی کرا کے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برخ محمد کنڈاؤ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے فوجی دستوں کے ساتھ ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ پاک افغان سرحد کے قریب برخ محمد کنڈاؤ کی پہاڑی چوٹی 12 ہزار بلند ہے، گھنے جنگلات سے گھری اس چوٹی کی مدد سے چاروں جانب نظر رکھی جا سکتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن خیبر 4 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے جب کہ بریخ چوٹی پر قبضے کے بعد وادی کو کلیئر کروایا جارہا ہے، انشااللہ پاکستان کا چپہ چپہ پر امن ہوگا اور پرعزم پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق قلعہ عبداللہ اور لورالائی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے گئے جس میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے ڈیرہ بگٹی کے پھاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 5 کیمپ تباہ کردیے۔