سپرلیگ کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی افواہ بے بنیاد ہے ذکااشرف

ویمنز ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو درپیش مسائل کا معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، رحمان ملک

سپر لیگ کے انعقاد سے پاکستان سے متعلق کرکٹ میچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پوری دنیا کے خدشات بھی دور ہوجائیں گے، ذکااشرف فوٹو : این این آئی

ISLAMABAD/ASHGABAT:
پی سی بی کے چئیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ سپرلیگ پاکستان میں ہی ہوگی اور کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی افواہ بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمان ملک سے چئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ملاقات کی ، جس میں پاکستان میں ہونے والی سپر لیگ کے انتظامات اور سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، رحمان ملک نے ہدایت کی کہ پاکستان سپر لیگ کی موثر سکیورٹی کے لئے صوبوں کو ہدایات کی جائیں گی اورغیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے ہرممکن اقداما ت کئےجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویمنز ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو درپیش مسائل کا معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔


اس موقع پر ذکااشرف نے کہا کہ سپر لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ میچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پوری دنیا کے خدشات بھی دور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپرلیگ انڈین پریمئرلیگ کے برابرہوجائے گی۔

ذکااشرف نے کہا کہ ویمنزورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کی وجہ بھارت میں پاکستان کے خلاف ہونے والے مظاہرے اورغیریقینی ماحول تھا، اس دوران کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کوئی ہوٹل دینے کو بھی تیارنہیں تھا جس کے باعث کھلاڑی عدم تحفظ کا شکارتھے۔
Load Next Story