عمران خان کیخلاف مقدمات کا انجام ردی کی ٹوکری ہے فواد چوہدری

زرداری ہوں فضل الرحمان یا نوازشریف کوئی بھی عمران جیسی ایک منی ٹریل دے کر دکھادے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی چیرمین کیخلاف مقدمات کا انجام ردی کی ٹوکری ہے، ترجمان پی ٹی آئی فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کا انجام ردی کی ٹوکری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹے کا انگلینڈ میں 600 کروڑ کا فلیٹ ہے جب کہ عمران خان کا انگلینڈ میں فلیٹ صرف 50 لاکھ روپے کا تھا، ایک آدمی نے پوری زندگی کرکٹ کھیل کر ایک گھر بنایا جس کا حساب ہی ختم ہونے میں نہیں آرہا، ہم تو عمران خان کے بچپن تک کی منی ٹریل دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی کیس میں عمران خان نے منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف کرلیا


فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس سے کچھ نہیں نکلنا اور پی ٹی آئی چیرمین کیخلاف مقدمات کا انجام ردی کی ٹوکری ہے، (ن) لیگ سمیت کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنی منی ٹریل دے تو پتہ لگ جائے گا، زرداری ہوں فضل الرحمان یا نوازشریف کوئی بھی عمران جیسی ایک منی ٹریل دے کر دکھادے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لندن سے منی ٹریل منگوا کرعدالت میں جمع کرادی ہے اور ن لیگ کے اعتراضات دورکردیے ہیں، عمران خان نے لندن میں فلیٹ ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ میں خریدا تھا، 1980 میں وہ کاؤنٹی کے مہنگے ترین کرکٹر تھے، سسیکس کے ساتھ کھیلتے ہوِئے وہ غیرمقامی تھے اور سسیکس اپنا 20 سال سے زیادہ کا ریکارڈ نہیں رکھتی، 1977 سے 1979 تک انہوں نے کیری پیکر سیریز کھیلی۔

Load Next Story