بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت 3 دہشت گرد گرفتار 5 ٹھکانے تباہ 2 اہلکار شہید

تربت میں 2 فراری کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے، ڈیرہ بگٹی سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد

تربت میں 2 فراری کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے، ڈیرہ بگٹی سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد۔ فوٹو: ایکسپریس

SHABQADAR:
آپریشن ردالفساد کے تحت حساس ادارے اور ایف سی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا، دہشت گردوں کے 5 کیمپ بھی تباہ کردیے گئے جبکہ دالبندین میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

چاغی سے نمائندے اور سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق دالبندین آر سی ڈی شاہراہ داؤد آباد کے علاقے میں ایف سی اہلکار گشت کر رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر اچانک فائرنگ کردی جس سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، ایف سی کی جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور فرار ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ اور لورالائی سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 5کیمپ تباہ کرکے 7 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور مختلف اقسام کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب تربت میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2 فراری کمانڈر ثنا اللہ اور ضمیر بلوچ نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کرکے قومی دھارے میں شامل ہوگئے، کوئٹہ میں سول لائن پولیس نیایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔
Load Next Story