اسٹاک مارکیٹ نفسیاتی حد بحال انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

345 کمپنیوں کے حصص کا لین دین،212 کی قیمتوں میں اضافہ،109 میں کمی اور24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

345 کمپنیوں کے حصص کا لین دین،212 کی قیمتوں میں اضافہ،109 میں کمی اور24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فوٹو : فائل

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس94 پوائنٹس اضافے کے بعدایک بار پھر17400 کی حد عبور کرتے ہوئے 17477 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں 30ارب81کروڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا جبکہ کاروباری حجم میں 4 کروڑ20 لاکھ سے زائد حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی،ٹریڈنگ کے اختتام پر مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم 43 کھرب78 ارب روپے سے زائد رہا جبکہ کاروباری حجم 26 کروڑ93 لاکھ سے زائد حصص پر مشتمل رہا،مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 212 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔




مارکیٹ ذرائع کے مطابق لسٹڈ اور بلیو چپس کمپنیوں کے بہترین مالیاتی نتائج کے اثرات مارکیٹ پردیکھے جارہے ہیں اور خاص کر ٹیلی کام ،بینکنگ و مالیاتی اداروں،فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں تیزی کا رجحان پایا جاتا ہے،گزشتہ روز نیسلے پاکستان اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جہاں نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 95روپے اضافے سے 5000 اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 16.30 روپے اضافے سے 558.30 روپے رہی جبکہ یونی لیور پاک کے حصص کی قیمت 38.75 روپے کمی سے 10505 اور ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت 10.46 روپے کمی سے 331.55 روپے ریکارڈ کی گئی،کے ایس ای 30 انڈیکس 52پوائنٹس اضافے سے 14251 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس86 پوائنٹس اضافے سے 12357 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

Recommended Stories

Load Next Story