لیڈی ڈیانا کی زندگی پربننے والی ڈاکیومینٹری آج ریلیز کی جائے گی
ڈاکیومینٹری کیلئے ڈیانا کے دونوں صاحبزادوں پرنس ولیم اورپرنس ہیری نے اپنے ذاتی فوٹو البم سے 3 نایاب تصاویر جاری کی ہیں
برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی ڈاکیو منٹری آج امریکی و برطانوی ٹیلی ویژن پر نشرکی جائے گی۔
دلفریب مسکراہٹ اوربےانتہا خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا 1961 میں انگلینڈ کے عام سے گھرانے میں پیدا ہوئیں تاہم اس عام سی لڑکی کی قسمت بہت ہی خاص تھی ، ڈیانا کی زندگی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہ تھی جس میں ایک عام سی لڑکی کو خوابوں کا شہزادہ مل جاتا ہے، لیڈی ڈیانابھی برطانوی شہزادے چالس کی دلہن بن کر ان کی زندگی میں آئیں، برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننےکے بعد بھی لیڈی ڈیانا میں کبھی غرورنہیں آیا بلکہ وہ تمام لوگوں کیلئے ایک ہمدرد دل رکھتی تھیں یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنی موت کے 20 سال بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد ڈیانا 'پرنس ولیم اور پرنس ہیری' کی ماں بنیں تاہم دونوں بچوں کی پیدائش کے بعد ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکارہوگئی اورانہوں نے 1996 میں شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیارکرلی جب کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ڈیانا کے دوست دودی الفائد سے بڑھتی نزدیکیوں کو بتایا جاتا ہے۔
31 اگست 1997 کو لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھی تھیں تاہم آج تک یہ معما حل نہیں کیا جا سکا کہ ان کی موت کا سبب حادثہ تھا یا انہیں قتل کیا گیا۔
اب ان کی زندگی پر بننے والی ڈاکیومینٹری میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے، 90 منٹ دورانیے پرمشتمل ڈاکیومینٹری کیلئے ڈیانا کے دونوں صاحبزادوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری نے اپنے ذاتی فوٹو البم سے 3 نایاب تصاویر جاری کی ہیں۔