ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کو77برس قید اورجرمانے کی سزا

محمد علی حاجانو کی ڈکیتی کے5مقدمات میں دائر درخواست ضمانت مسترد

محمد علی حاجانو کی ڈکیتی کے5مقدمات میں دائر درخواست ضمانت مسترد. فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس جاوید احمد کیریو نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزمان ظفرعرف ظفری اور راجہ اویس کوجرم ثابت ہونے پر7/7برس قید اور فی کس ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے2009میں میٹھا در کے علاقے میں مدعی عدنان کو اسلحہ کے زور پر روکا اور لوٹ مار میں مصروف تھے کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی۔


ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے چھری اور اسلحے برآمد کیا تھا ، ملزم کے خلاف تھانہ میٹھا در میں مقدمہ درج تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے لڑکی کے اغوا اور زیادتی جعل سازی دھوکا دہی کے الزامات میںگرفتار پولیس افسر محمد رمضان کو پبلک پراسیکیوٹر شمیم احمد کی استدعا پر دو روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے،استغاثہ کے مطابق ملزم نے گھریلو ملازمہ اقصیٰ کو اپنے مفرور ساتھی نذرمحمد کے سا تھ اسلحے کے زور پر اغوا کیا تھا اور گھرکے کمرے میں قید کردیا تھا ، پانچ روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا اورسادے دستاویزات پر دستخط کرائے اورقتل کی دھمکی دی کہ اگر کسی سے فریاد کی تو قتل کردیں گے۔
Load Next Story