اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم کا غیرقانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ

بھینسوں کے کم عمر بچوںکا گوشت اور ذبح کیلیے لائے گئے مردہ بچے ضبط،مالک سمیت4افراد گرفتار

بھینسوں کے کم عمر بچوںکا گوشت اور ذبح کیلیے لائے گئے مردہ بچے ضبط،مالک سمیت4افراد گرفتار۔ فائل فوٹو

کمشنرکراچی روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں کو مردہ جانوروں اور مضر صحت پریشر والا گوشت فراہم کرنے والے تمام غیر قانونی مذبحہ خانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ذمے داروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے دفتر سے جاری ہدایت نامے میں کیا، کمشنر کراچی کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ بن قاسم غلام حیدر چانڈیو نے بن قاسم کے علاقے بھینس کالونی میں واقع غیر قانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ مارا، چھاپے کے وقت مذبحہ خانے میں120بھینسوں کے کم عمر بچے (کٹّے) جو کہ ذبح کرنے کے بعد فروخت کے لیے لائے گئے تھے، انھیں ضبط کرلیا گیا۔

اس موقع پر بھینسوں کے کم عمر مردہ بچوں کو بھی ذبح کیلیے رکھا ہوا تھا جنھیں بھی فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا، مذبحہ خانے کے مالک نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس سمیت4کارندوں کو موقع پر ہی گرفتارکرکے جیل بھجوا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کے پوچھنے پر مذبحہ خانے کے مالک نے بتایا کہ یہاں بھینسوں کے زندہ اور مردہ کم عمر بچوں کو لا کر ذبحہ کیا۔
Load Next Story