دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انتونیو گوتریز

دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انتونیو گوتریز۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں۔

اپنے ایک جاری بیان میں انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں اور دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Load Next Story