حکومت طالبان سے فوری مذاکرات کا آغاز کرے منور حسن

فوج کارویہ اعتماد افزا ہوناچاہیے،گوادرکی چین کوحوالگی پربھارتی اعتراض بے جاہے

فوج کارویہ اعتمادافزاہوناچاہیے،گوادرکی چین کوحوالگی پربھارتی اعتراض بے جاہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ان سے فوری مذاکرات کا آغاز کرے۔

فوج کی طرف سے ایسا رویہ سامنے آنا چاہیے جس سے اعتماد بحال، مذاکرات کامیاب ہوں، دونوں اطراف کا اعتماد بحال کرنے اور مذاکرات کی کامیابی کیلیے ہم سے جو بن پڑا، کریں گے، کراچی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بوری بندلاشوں اور بھتاخوری سمیت دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کیلیے بھی ضروری ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی میز فوری بچھائی جائے تاکہ طالبان کا نام لیکر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید منور حسن نے کہا کہ ملک میں ہر قیمت پر امن کی بحالی اور معیشت کی ترقی ہونی چاہیے، طالبان کے بارے میں یہ کہنا کہ انکی طرف سے معاہدوں کی پاسداری نہیں ہوتی، یکطرفہ بات ہے۔ گوادر بندرگاہ چین کو دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت معاہدے کی پابندی کے ساتھ چینی انجینئرز کا تحفظ یقینی بنائے۔
Load Next Story