کیوموبائل نوئر اے ون کیسا نظر آتا ہے دیکھئے مکمل تفصیلات

نوئراے ون اسمارٹ فون 16 میگا پکسل فرنٹ اور 13 میگا پکسل بیک کیمرہ کے ساتھ بہترین سیلفی فون ہے۔

لاہور:



کیوموبائل نے نوئر سیریز کا جدید ترین اسمارٹ فون پیش کردیا ہے جسے نوئر اے ون کا نام دیا گیا ہے۔

اپنے عمدہ فیچرز کے ساتھ بالکل نیا نوئر اے ون اسمارٹ فون پہلے بھی اپنے صارفین اور کیمرہ فون ماہرین سے پذیرائی حاصل کرچکا ہے۔


نوئر اے ون میں ایک جانب تو 5.5 انچ کا گوریلا گلاس ڈسپلے ہے تو دوسری جانب اس میں طاقتور کیمرے نصب ہے۔ فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل اور ریئر کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ کیوموبائل ایک عرصے سے سیلفی کے لیے موزوں ترین اسمارٹ فونز پر کام کررہا ہے اور نوئر اے ون بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ڈوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی اضافی میموری کی صلاحیت موجود ہے۔ میموری اور اوکٹا کور ٹو گیگا ہرٹز پروسیسر فون کے استعمال اور پروسیسنگ کو تیز بناتا ہے۔ اس کے اہم فیچرز میں فنگرپرنٹ اسکین اور ڈیٹا کلون آپشن بھی شامل ہیں جو اسے عوامی ڈیمانڈ سے قریب کرتے ہیں۔

دیگر اسیسریز میں ڈجی کام ایک سالہ وارنٹی، سِم جیک ایجیکٹر، فون پروٹیکٹر، سیلیکون بیک کور، چارجنگ کیبل، او ٹی کیبل فاسٹ چارجنگ شامل ہیں۔ نوئر اے ون کی قیمت 27500 روپے ہے جسے کیوموبائل ویب سائٹ سے بھی خریدا جاسکتا ہے۔
Load Next Story