فیصل آباد میں فائرنگ سے معروف گائنا کالوجسٹ جاں بحق
گائناکالوجسٹ محمود علیم کے قتل کے خلاف ڈاکٹرز کا کل تمام اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان
اکبر آباد موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف گائنا کالوجسٹ کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر محمود علیم اپنی کلینک سے واپس گھر جا رہے تھے کہ اکبر آباد موڑ پر بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹر محمود علیم کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر محمود علیم معروف گائنا کالوجسٹ تھے اور الائیڈ اسپتال میں گائنی وارڈ کے انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں وائی ڈی اے، پی ایم اے اور ایم ٹی اے نے ان کے قتل کے خلاف کل تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں کے مطابق کل صرف ایمرجنسی وارڈز میں کام ہو گا جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل بھی آج ہی طے کیا جائے گا۔