پشاور قبرستان سے فائرنگ کرکے قتل کئے گئے 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے،چاروں آپس میں دوست تھے جن میں دو کا تعلق بدھو ثمرباغ اور دو پخہ غلام کےتھے، پولیس

نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے،چاروں آپس میں دوست تھے جن میں دو کا تعلق بدھو ثمرباغ اور دو پخہ غلام کےتھے، پولیس فوٹو: فائل

بدھوثمرباغ کے قبرستان سے فائرنگ کرکے قتل کئے گئے 4 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔


پہاڑی پورہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بدھوثمرباغ قبرستان میں 4 لاشیں پڑی ہیں جنہیں فائرنگ کر کےقتل کیا گیا،پولیس کے مطابق قتل کئےگئے نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے وہ چاروں آپس میں دوست تھے جن میں دو کا تعلق بدھو ثمرباغ اور دو پخہ غلام کے رہنے والےتھے۔

پولیس کے مطابق چاروں دوست رات کو اپنے گھروں سے نکلے اورانہیں نامعلوم افراد نےقتل کر دیا،فوری طورپرقتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔
Load Next Story