ظفر حجازی نے سلطانی گواہ بننے کے سوال پر لاحول پڑھ لیا
ابھی تک تو انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا کہ کس چیز کی سزا مل رہی ہے، ظفر حجازی
ISLAMABAD:
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے معطل چیرمین ظفر حجازی نے سلطانی گواہ بننے کے سوال پر لاحول پڑھ لیا۔
ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں معطل چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت سے واپسی پر میڈیا نمائندوں نے ظفر حجازی سے سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیے: چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی عدالت سے گرفتار
صحافی نے ظفر حجازی سے پوچھا کہ انہیں کس چیز کی سزا مل رہی ہے۔ ظفر حجازی نے جواب میں کہا کہ ابھی تک تو انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا، صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ اس کیس میں سلطانی گواہ بنیں گے؟، جس پر ظفر حجازی نے کہا کہ لاحول ولا قوۃ۔
یہ بھی پڑھیے: ظفر حجازی کے باس اسحاق ڈار بھی گرفتار ہوں گے، فواد چوہدری
واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردو بدل کرنے میں ملوث تھے۔