نیب کی ملک ریاض اوران کے بیٹے کو باعزت بری کرنے کی درخواست

کیس کی شفاف تحقیقات کی گئی لیکن ملک ریاض اورعلی ریاض کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ، نیب

کیس کی شفاف تحقیقات کی گئی لیکن ملک ریاض اورعلی ریاض کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ، نیب فوٹو: فائل

لاہور:
بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف 14 سوکنال اراضی فراڈ کیس میں نیب نے عدالت میں ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض کو باعزت بری کرنے کی درخواست دائر کردی ۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف 14 سوکنال اراضی فراڈ کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر4 میں ہوئی ، جس میں عدالت نے پیش نہ ہونے والے 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ ملک ریاض اورعلی ریاض سمیت 4 افراد کو5 ،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔


نیب کی جانب سے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو کیس سے باعزت بری کرنے کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ شفاف تحقیقات کے بعد ملک ریاض اوران کے بیٹے کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل نیب اورتمام افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ملک ریاض نےکہا کہ جس نے میرے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کرائے ان سب کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کروں گا ، انہوں نے کہا کہ میرے گھر کو آگ لگائی گئی اورمیرے خلاف ہی مقدمات درج کئے گئے۔
Load Next Story