مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت چوہدری نثار کو نہ مناسکی
چوہدری نثار اپنا موقف عوام کے سامنے لانے کی بات پر ڈٹے رہے۔
مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس سے روکنے کیلئے پورا زور لگادیا مگر بات نہ بنی۔
اسلام آباد کے پنجاب ہاوس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں وزیریلوے سعدرفیق اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے جب کہ تینوں رہنماؤں نے وزیرداخلہ کو منانے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے اور اب بھی ہوسکتے ہیں جب کہ آپ کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، آپ نے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کردانش مندی کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں اور اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں جب کہ میرے لیے ضمیر کی آواز دبانا ممکن نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور لیگی رہنماؤں نے چوہدری نثار کو پریس کانفرنس سے روکنے کی ہرممکن کوشش کی، مگر چوہدری نثار اپنا موقف عوام کے سامنے لانے کی بات پر ڈٹے رہے۔ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد شہبازشریف کی چوہدری نثار سے جمعرات کو دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔