شرمین عبید اورمحمد علی نقوی کی فلمیں ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری کو 3 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی فلم ''آ گرل ان دی ریور'' اور معروف ہدایت کار محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ''امنگ دی بلیورز'' ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی ہیں۔
نامور پاکستانی فلمسازشرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ''آگرل ان دی ریور'' اور محمد علی نقوی اور ہیمل تریویدی کی مشترکہ ہداہت کاری میں بننے والی دستاویزی فلم ''امنگ دی بلیورز'' کو ایمی ایوارڈ میں مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے ، شرمین عبید کی ڈاکیومنٹری کو 3 مختلف کیٹیگریز جن میں بہترین ڈاکیومینٹری،بہترین مختصر ڈاکیومنٹری اور بہترین موسیقی شامل ہیں کیلئے نامزد کیا گیا ہے جب کہ علی نقوی کی فلم کو بہترین پولیٹکس اور گورنمنٹ ڈاکیومنٹری کیلئے نامزد کیا گیا ہے، ایمی ایوارڈ کا میلہ 17 ستمبر کو امریکہ میں سجے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شرمین عبید چنائے کی 'اے گرل ان دی ریور' نے رابرٹ کینیڈی ایوارڈ جیت لیا
اس موقع پر شرمین عبید چنائے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایمی ایوارڈ میں ایک ہی فلم کیلئے 3 نامزدگیاں ملنا میری اور میری ٹیم کیلئے بہت فخر کی بات ہے، ہم یہ ایوارڈ ضرور جیتیں گے اور اسے پاکستان لے کر آئیں گے۔
واضح رہے کہ ''آگرل ان دی ریور'' کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تاہم وہ لڑکی قتل ہونے سے بچ جاتی ہے، جب کہ علی نقوی کی فلم ''امنگ دی بلیورز'' پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی اور سیاسی کشیدگی پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے اس سے قبل اپنی ڈاکیومنٹریز ''چلڈرن آف طالبان'' اور ''سیونگ فیس'' کیلئے ایمی ایوارڈ جیت چکی ہیں لہٰذا کہا جارہا ہے کہ شرمین اس بار بھی ایمی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔