بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا چاقو لگنے سے 5 افراد زخمی

مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو شناخت کر لیا ہے،پولیس آفیسر

مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو شناخت کر لیا ہے،پولیس آفیسر . فوٹو : فائل

WASHINGTON:
بھارت میں پچ پر کرکٹ کھیلنے پر 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران چاقو لگنے سے 5 افراد اسپتال پہنچ گئے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی چنموئے بسوال کے مطابق واقعہ جنوبی دہلی کے علاقہ مہرالی میں قطب مینار سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع جمالی کمالی پارک میں پیش آیا۔ نوجوان سندیپ اور دیگر میچ کھیلنے پارک میں آئے، ان کا میچ جاری تھا کہ 18 سالہ عبدالصمد اور دیگر مقامی لڑکوں کا گروپ آیا اور پچ خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت میں کرکٹ میچ پر جھگڑا نوجوان کی جان لے گیا

جھگڑا بڑھا تو کچھ لڑکوں نے ایک کٹ نکال لی جس میں چھوٹا چاقو بھی شامل تھا اور پچ پر کھیلنے والے گروپ پر حملہ کر دیا، عبدالصمد بچاؤ کروانے کیلیے آگے آیا تو وہ بھی زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے گروپ کے 4 افراد بھی زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد 3 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 2 کو گہرے زخم آنے کی وجہ سے اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ پولیس آفیسر کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story