گال ٹیسٹ کے ابتدائی دن دھون اور پجارا کی سنچریاں
پورے دن میں گرنے والی تینوں وکٹیں نوان پردیپ نے لیں
گال ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھارتی بیٹسمین چھا گئے جب کہ سری لنکن بولنگ ناکام رہی۔
گال ٹیسٹ کے پہلے دن شیکھر دھون اور چتیشور پجاراکی شاندار بیٹنگ سے مہمان ٹیم نے دن کے اختتام تک 3 وکٹ پر 399 رنز بنالیے، اوپنر دھون نے کیریئر بیسٹ 190 رنز سے ٹیم میں واپسی کو یادگار بنایا، پجارا 144 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
کپتان ویرات کوہلی صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پورے دن میں گرنے والی تینوں وکٹیں نوان پردیپ نے لیں۔ بھارت نے آل راؤنڈر ہردیپ پانڈیا کو ٹیسٹ کیپ دی جب کہ سری لنکاکی جانب سے دنوشکا گوناتھلاکا نے ڈیبیو کیا۔