پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم

ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی، مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا، ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ناقابل یقین کوششیں کر رہا ہے، پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے۔ ورلڈ الیون پاکستان کا ٹور ضرور کرے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔

مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ابھی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے تاہم تمام پلیئرز اس وقت انٹرنیشنل لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، کھلاڑیوں میں جب یقین بڑھتا گیا تو ان کو فتوحات ملتی گئیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
Load Next Story