عدالت اشتہار دے کہ وہ دہشت گردوں کو سزا نہیں دے سکتی شرجیل میمن

نواز شریف کے دور میں حالات خراب نہیں تھے تو پھر انہوں نے سندھ میں گورنرراج اور کراچی میں آپریشن کیوں کرایا، شرجیل میمن

نواز شریف نے آئی جے آئی بنانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لے کر معاہدہ کیا، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عدالت حکومت کو مشورہ دے رہی ہے کہ لوگ امام ضامن باندھ کر گھروں سے نکلیں حکموت ان کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی، وہ عدالت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ یہ اشتہار دے کہ عدالت دہشتگردوں کو سزا نہیں دے سکتی۔


کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف ایک آمر سے معاہدہ کرکے ملک سے فرار ہوئے اورکہا کہ کوئی معاہدہ نہیں کیا بعد میں حقیقت قوم کے سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے دور میں کراچی میں حالات خراب نہیں تھے تو پھر انہوں نے سندھ میں گورنر راج اور کراچی میں آپریشن کیوں کرایا،نواز شریف نے آئی جے آئی بنانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لے کر معاہدہ کیا جس کی حقیقت بھی قوم کے سامنے آچکی ہے۔
Load Next Story