نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہےڈاکٹر طاہر القادری
انقلاب مارچ کااعلان کردیا ہے جس کے تحت 15 فروری کو گوجرانوالہ جبکہ 17 فرروی کو فیصل آباد میں مارچ ہوں گے،طاہر القادری
تحریک ممنہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین، نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی اور مشاہد حسین سید سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے ملک میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لئے پیٹیشن دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے کسی رکن پر ذاتی نوعیت کے الزامات نہیں لگائے بلکہ آئینی نکات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں مسلم لیگ (ق) سے انتخابی اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ معلومات سے آگاہی ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے انقلاب مارچ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 15 فروری کو گوجرانوالہ جبکہ 17 فرروی کو فیصل آباد میں مارچ ہوں گے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سے ملاقات گزشتہ ملاقات کا حصہ تھی ، صدر آصف زرداری کے بیرون ملک کے دورے کے باعث ملاقات میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر قاون فاروق ایچ نائک اور قمر زمان کائرہ بھی شامل ہوں گے۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا امید پہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔