ملک کی مافیا نے یو اے ای میں اقامے حاصل کر رکھے ہیں عمران خان

وزیراعظم اور وزراء کی بددیانتی ان لوگوں کے لیے بھی حیرت انگیز ہے جو ان کی لالچ سے واقف ہیں، عمران خان

وزیراعظم اور وزراء کی بددیانتی ان لوگوں کے لیے بھی حیرت انگیز ہے جو ان کی لالچ سے واقف ہیں، عمران خان فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی مافیا نے یو اے ای میں اقامے حاصل کر رکھے ہیں کیونکہ اقامہ بھاگنے کا آسان راستہ ہوتا ہے۔



سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چند وزراء کی بددیانتی حیرت انگیز ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی یہ حیرت کی بات ہے جو پیسوں کے لیے ان کی لالچ سے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی مافیا نے یو اے ای میں اقامے حاصل کر رکھے ہیں کیونکہ اقامہ بھاگنے کا آسان راستہ ہوتا ہے۔




عمران خان نے کہا کہ یواے ای کا مرکزی بینک کھاتہ داروں اور اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں تاہم بین الاقوامی معاہدے کے تحت یو اے ای کا مرکزی بینک غیر ملکیوں کے اکاونٹ کی تفصیلات دینے کا پابند ہے۔

 
Load Next Story