وقار یونس عظیم کرکٹر لیکن ناکام کوچ تھے کامران اکمل
سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وکٹ کیپر بیٹسمین
وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے وقار یونس کو ناکام کوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وقار یونس ایک عظیم کرکٹر ضرور تھے لیکن کوچنگ میں قطعی طور پر ناکام رہے، ان کے غلط فیصلوں نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جب کہ ان کو تجربات کا بہت شوق تھا جس کی وجہ سے سینئرکرکٹرز کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے رہے اور قومی ٹیم 2 سال پیچھے چلی گئی۔
کامران اکمل نے کہا کہ اختلافات اور ذاتی عناد کی وجہ سے کھلاڑیوں کے بیٹنگ آرڈر بھی تبدیل کئے، ورلڈ کپ کے بعد دورہ بنگلہ دیش پر 7 نئے کرکٹرز کو لے گئے جس کے باعث پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارگیا۔ انہوں نے کہا کہ باب وولمر سمیت کئی کوچزکی رہنمائی میں کھیلنے کا موقع ملا،سب کو کوئی نہ کوئی پلان ہوتا تھا لیکن وقار یونس کی کبھی سمجھ نہیں آئی، سابق کپتان کا سار زور سخت ٹریننگ پرہوتا تھا، کرکٹ میں مہارت بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دیتے تھے۔