5 کروڑ ریونیو دینے والے گارمنٹس سٹی کو گیس نہ مل سکی
57 کروڑ روپے سے 19 ایکڑ پر قائم لاہور گارمنٹس سٹی 4 ہزار افراد کو روزگار فراہم کررہا ہے
وفاقی وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ماتحت ادارے لاہور گارمنٹس سٹی کمپنی نے مالی سال 2016-17کے دوران 5کروڑ روپے ریونیو اکٹھا کیا تاہم ٹیکسٹائل سیکٹر کے ویلیو ایڈڈ سیکٹر گارمنٹس کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے بنائے جانے والے لاہور گارمنٹس سٹی کو تاحال گیس کی فراہمی نہیں مل سکی۔
ایکسپریس کو موصول دستاویزات کے مطابق وفاقی وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ماتحت ادارے لاہور گارمنٹس سٹی کمپنی میں 4ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کی فراہمی ہورہی ہے۔ اس گارمنٹس سٹی میں 50 فیصد خواتین اور 50فیصد ہی مرد برسر روزگار ہیں۔ لاہور گارمنٹس سٹی کمپنی 19ایکڑ پر مشتمل ہے جس کی تعمیر پر 57کروڑ 26لاکھ روپے لاگت آئی ہے تاہم یہ گارمنٹس سٹی اب فنکشنل ہو چکا ہے جس کے باعث پرائیویٹ کمپنیاں یہاں پر کام کر رہی ہیں اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ مالی سال 2016-17 میں لاہور گارمنٹس سٹی کمپنی سے رینٹ کی مد میں حکومت کو 4کروڑ 80لاکھ روپے ریونیو اکٹھا ہوا جبکہ پرافٹ آن ڈپازٹ کی مد میں گارمنٹس سٹی لاہور کو 26لاکھ روپے سے زائد منافع حاصل ہوا۔ اس طرح گارمنٹس سٹی لاہور نے گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر 5کروڑ روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے۔