گولڈ کپ فٹبال میں امریکا چھٹا ٹائٹل لے اڑا
1-1 سے برابر میچ کے89 ویں منٹ میں جمیکن دفاعی پلیئرکی غلطی پر مورس نے فیصلہ کن گول کیا۔
امریکاکونکاکیف گولڈ کپ فٹبال کا چھٹا ٹائٹل لے اڑا، فائنل میں جمیکا کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کونکا کیف گولڈ کپ فٹبال کا فائنل امریکا اور جمیکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، 19 ویں منٹ میں جمیکن کپتان اور گول کیپر آندرے بلیک نے امریکاکے آلٹی ڈور کی کوشش کو ناکام بنایا، جمیکن ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب آندرے بلیک ری باؤنڈ پر گول کرنے کی کوشش کرنے والے امریکا کے کیلن اکوسٹا سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ان کا دایاں ہاتھ بری طرح زخمی ہوگیا اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ متبادل کے طور پر ڈیوائن ملر نے گول کیپر کی ذمے داریاں سنبھالیں، 45 ویں منٹ میں امریکاکے جوزی آلٹی ڈور کی لگائی گئی فری کک گول کیپر کی انگلیوں کو چھوتی ہوئی نیٹ میں چلی گئی جس سے امریکا کو 1-0 کی سبقت حاصل ہوئی۔
جمیکن پلیئرز نے دباؤ بڑھاتے ہوئے امریکی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور 5 منٹ بعد ہی کیمار لارنس کی کارنر کک پر جیوان واٹسن نے گول داغتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات تک مقابلہ برابر تھا تاہم جمیکن ٹیم کو دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا، 89 ویں منٹ میں جرمین ٹیلر نے بال کو کلیئر کرنے کیلیے ہیڈر لگایا تو امریکی متبادل کھلاڑی کلنٹ ڈمسپی نے بال کو اچک لیا اور جورڈن مورس کو پاس دیا جنھوں نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ فاتح ٹیم کے کوچ بروس ارینا کی جانب سے گزشتہ سال دوسری مرتبہ کوچنگ سنبھالنے کے بعد یہ امریکی ٹیم کی مسلسل 14ویں فتح ہے۔
ایونٹ کے گروپ مرحلے میں نوجوان پلیئرز پر مشتمل ناتجربہ کار امریکی اسکواڈ کی کارکردگی حوصلہ افزا نہیں تھی لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں کوچ کی جانب سے سینئر پلیئرز آلٹی ڈور، ڈیمپسے، مائیکل بریڈلے اور گول کیپر ٹم ہاورڈ کو شامل کرنے کے بعد کھیل میں واضح فرق آیا۔
بروس ارینا نے کہا کہ ایونٹ میں پلیئرز کی کارکردگی سے واضح ہوگیا کہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلیے ٹیم صحیح سمت میں جارہی ہے، حالیہ ایونٹ میں ہماری ٹیم نے سب سے زیادہ گول اسکور کیے جبکہ ہمارے خلاف گول کا دوسرا بڑا مجموعہ اسکور ہوا، ہمیں 5 فتوحات ملیں اور ہم نے27 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا۔ ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوں تاہم یہ عمل ہمارے پروگرام کیلیے شاندار رہا اور اس کوشش میں ہمیں کامیابیاں ملیں لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، امید ہے ہم پلیئرز کا صحیح امتزاج بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنا ہمارا اگلا ہدف ہے۔
جمیکن کوچ تھیوڈور ودمور نے کہا کہ مورس کا گول سینے میں تیر کی طرح پیوست ہوگیا، لیکن یہ فٹبال ہے، سیمی فائنل میں ہم نے بھی میکسیکو کے خلاف 88 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا تھا۔ کونکا کیف گولڈ کپ کے آغاز سے اب تک میکسیکو اور امریکاکی ہی ٹائٹلز پر اجارہ داری رہی ہے اور صرف 2000 میں کینیڈا نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی ٹیم نے چھٹی مرتبہ گولڈ کپ کا ٹائٹل جیتا اور وہ میکسیکو کی ریکارڈ 7 فتوحات سے صرف ایک قدم پیچھے ہے۔ جمیکن ٹیم اس سے قبل 2015 میں بھی ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی جہاں اسے میکسیکو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس نے مسلسل 2 مرتبہ فائنل میں رسائی کا امریکا اور میکسیکو کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا،جمیکا مسلسل 2 مرتبہ فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی دوسری ٹیم ہے۔