قائد اعظم ٹرافی کرکٹ لاہور شالیمار نے راوی کو10وکٹ سے پچھاڑ دیا
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ پر کراچی وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 42.4اوورز میں4 وکٹ پر137 رنز بنائے
WASHINGTON:
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ رائونڈ میں لاہور شالیمار نے راوی کو10 وکٹ سے پچھاڑکر 9قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔
اکبر رحمان کی سنچری نے حیدرآباد کے خلاف کراچی بلوزکوکامیابی کے قریب پہنچا دیا،سیالکوٹ نے کراچی وائٹس پر سبقت حاصل کرلی، راولپنڈی نے اسلام آباد کیخلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد 3پوائنٹس پائے۔ باٹم سکس میں ملتان کے خلاف ایبٹ آباد کے سعید انور نے سنچری بنائی،پشاور اور کوئٹہ کا میچ ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہو گیا۔ موٕصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ پر راوی نے 4وکٹ پر144رنز کے ساتھ دوسری اننگز دوبارہ شروع کی،اسے پہلی اننگز میں322رنز بنانے والی شالیمار کیخلاف اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے25 رنز درکار تھے۔
پوری ٹیم53.5اوورز میں255 رنز بناکر پویلین لوٹی،عابد علی نے 63رنز جوڑے، پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت 9وکٹیں لینے والے وہاب ریاض نے61 رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، یوں انھوں نے میچ میں 12 وکٹیں اپنے نام کیں،محمد عرفان کے حصے میں بھی 3 وکٹیں آئیں،اعزاز چیمہ نے2پلیئرز کو پویلین بھیجا،لاہور شالیمار کو فتح کیلیے86رنز کا آسان ٹارگٹ ملا جو اس نے 19.5 اوورز میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی حاصل کرلیا،امام الحق نے52اور عمران بٹ نے31 رنز بنائے۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر مشکلات میں گھری کراچی وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 42.4اوورز میں4 وکٹ پر137 رنز بنائے،شاہ زیب حسن نے50 رنز جوڑے جبکہ محتشم علی 10 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں،نیئر عباس نے 4کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم پہنچایا،قبل ازیںسیالکوٹ نے 4وکٹ پر 144 رنز سے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 92اوورز میں254 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، ذیشان مشتاق نے 44رنز بنائے،عاطف مقبول نے بہترین بولنگ کا سلسلہ جاری رکھااور 6وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ محمد علی نے 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا،کراچی وائٹس کو حریف ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلیے مزید117رنز درکار اور6وکٹیں محفوظ ہیں،اتوار کو کھیل کا آخری دن ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے میر پور اسٹیڈیم میںکراچی بلوز کے خلاف حیدرآباد مشکلات کا شکار ہے،پہلی اننگز میں 205رنز جوڑنے والی بلوز ٹیم دوسری اننگز میں 77.5 اوورز میں329 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، اکبر رحمان نے161رنز بنائے جس میں 24چوکے بھی شامل تھے،تابش خان نے53رنز اسکور کیے،لعل کمار اور ریحان ریاض نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اس طرح حیدر آباد کو کامیابی کیلیے 393کا بڑا ہدف ملا ، تیسرے دن کھیل کے خاتمہ پر اس نے5 وکٹوں کی قربانی دے کر 164 رنز بنائے، شرجیل خان نے سنچری داغتے ہوئے101رنز اسکور کیے،اس میں 3چھکے اور15 چوکے بھی شامل ہیں،غلام یاسین نے 37رنز بنائے،حیدر آباد فتح سے 229 رنز دور اور5وکٹیں محفوظ ہیں۔
پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد سے میچ ڈرا ہو جانے کے باوجود راولپنڈی نے پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر 3پوائنٹس حاصل کر لیے، راولپنڈی کے362رنز کے جواب میںاسلام آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 196رنز بناسکی ،راحیل مجید 78رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہیل تنویر نے 4اور حماد اعظم نے3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جب میچ برابری پر ختم ہوا تو راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 4وکٹ پر187رنز بنائے تھے۔ باٹم سکس میں صوابی کے گوہاٹی اسٹیڈیم میں جب میچ ڈرا ہوا تو ملتان نے پہلی اننگز میں 4وکٹ پر220رنز اسکور کیے، سعید انور جونئیر نے ناقابل شکست100رنز بنائے۔
قبل ازیں ایبٹ آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 131رنز بنا سکی تھی، سعید انور جونیئر نے5وکٹیں اپنے نام کیں،پشاور کے ارباب نیازاسٹیڈیم میں میچ ڈرا پر ختم ہوا توکوئٹہ نے دوسری اننگز میں 8وکٹ پر 261 رنز بنائے تھے، اس میں اسد علی کے100رنز بھی شامل رہے، قبل ازیں میزبان پشاور نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹ پر 322رنز پرڈیکلیئرڈ کر دی، دونوں ٹیمیں بارش کے بعد اپنی پہلی اننگز سے دستبردار ہو گئیں تھیں۔