منتخب وزرائے اعظم کو عدالتوں کے ذریعے ہٹوانے کی سوچ زہر قاتل ہے سعد رفیق
ہمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا، خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ منتخب وزرا اعظم کو عدالتی فیصلوں کے ذریعے ہٹوانے کی سوچ اور عمل ملک کے لیے زہر قاتل ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ منتخب وزرا اعظم کو عدالتی فیصلوں کے ذریعے ہٹوانے کی سوچ اور عمل ملک کے لیے زہر قاتل ہیں جب کہ آئین میں دفعہ62/63 کی حیثیت مرحومہ58-2بی کے مساوی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مسلسل 4 برس ملک کو بحرانوں سے نکالتے اور سازشوں کو ناکام بناتے گزارے تاہم نفرت، تعصب اور انتقام ترقی و استحکام کی شاہراہ پر گامزن پاکستان کو منزل سے ہٹاسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی بھاری بھرکم رپورٹ بدنیتی اور عدم انصاف کا شاہکار تھی کیونکہ یہ کام 2 ماہ میں ممکن ہی نہیں تھا، لگتا ہے کہ جنات نے جے آئی ٹی کی مدد کی، پانامہ پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس کا نشانہ پیوٹن نواز شریف اور کیمرون تھے جب کہ پانامہ پیپرز سازش کے پاکستانی کھلاڑی جلد اپنے کیے پر پچھتائیں گے، ہمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا۔