نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اوربحران پیدا نہیں ہونے دیا فضل الرحمان
یقین ہے مسلم لیگ (ن) جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تسلسل کو برقرار رکھے گی، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا ہے، وزیراعظم نے عدالت کا احترام کیا ہے اور کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا، موجودہ صورتحال ذمہ دارانہ فیصلوں کا تقاضا کرتی ہے اور یقین ہے مسلم لیگ (ن) جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بطور اتحادی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں، جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر باضابطہ ردعمل مسلم لیگ (ن) کا ردعمل آنے کے بعد دوں گا۔