نوازشریف کی نااہلی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی تیزی میں بدل گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 113 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا
پاناما کیس فیصلے کے انتظار نے اگرچہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثرات مرتب کیے اور جمعے کے روز کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا لیکن دوسرے سیشن کے دوران مارکیٹ کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46018.57 پر بند ہوا اور یوں گزشتہ روز کے مقابلے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 0.25 فیصد رہا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 161,052,570 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 16 ارب 57 کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار 624 روپے رہی۔ اس کے علاوہ آج پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 46060.55 اور کم از کم 44235.94 پر رہا۔