پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے شاہد آفریدی
الله کرے پاناما فیصلے کے نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں، شاہد آفریدی
سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے اور کہا کہ پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے اور الله کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں، اسٹار آل راؤنڈر نے یہ کہتے ہوئے ''پاکستان زندہ باد'' کا نعرہ بھی لگایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا
واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ وزیراعظم کے بچوں حسن، حسین اور مریم، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔