لاہور میں ڈیرہ جمانے کا وعدہ پورا کردیا صدر زرداری
کسی کو برابھلا کہنے کی سیاست نہیں کرتے ،ہماری نظر مستقبل پر ہے، وفود سے گفتگو
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی کو برا بھلا کہنے کی سیاست نہیں کرتے، بولنے کا کیا فائدہ عملی اور تکنیکی طور پر کام کرتے ہیں، میں نے وعدہ کیا تھا کہ لاہور میں بیٹھوں گا اب میں نے لاہور میں ڈیرہ جما لیا ہے اور یہ وعدہ پورا ہو گیا۔
وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ پیپپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، صوبائی جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ،سابق صوبائی وزیر رائے اعجاز احمد، پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری منظور احمد، پیپلز پارٹی قصور کے صدر محمد حسین ڈوگر ایم پی اے، پیپلزپارٹی ننکانہ کے صدر رائے سلیم الرحمن بھٹی، پیپلزپارٹی شیخوپورہ کے صدر الطاف ورک، رائے اسلم کھرل ایم پی اے اور سید ابرار شاہ ایم پی اے سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بعض پارٹی عہدیداروں نے مسلم لیگ(ق) کیساتھ انتخابی اتحاد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
پیپلز پارٹی ضلع قصور کے صدر سردار محمد حسین ڈوگر نے کہا کہ ق لیگ کیساتھ ایڈجسٹمنٹ سے پارٹٰی کو آئندہ نقصان ہو گا، ہم ہرحلقے میں اپنے امیدوار دے سکتے ہیں۔ اس پر صدر زرداری نے کہا کہ ہماری نظر مستقبل پر بھی ہے ہم نے دوستوں کو ساتھ لیکر بھی چلنا ہے اور اپنا نقصان بھی نہیں کرنا ہے۔ صدر نے واضح کیا کہ وہ پارٹی ٹکٹوں کا اعلان نہیں کرینگے ا س حوالے سے پارٹی کا پارلیمانی بورڈ فیصلہ کریگا۔ قبل ازیں صدر زرداری نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا قمرالزمان کائرہ، میاں منظور وٹو، صوبائی سیکریٹری اوقاف طارق پاشا اور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر زرداری کی داتا دربار آمد کے پیش نظر دربار اور اردگرد کے علاقے میں انتہائی سخت سکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ زائرین کو بھی کچھ دیرکیلئے مزار کے احاطے میں جانے سے روک دیا گیا۔