ملکی تاریخ کی منفرد ’’میٹرو بس سروس‘‘ کا افتتاح آج ہوگا
نوازشریف و شہباز افتتاح کرینگے،انتظامات مکمل،ترک وفد خصوصی شرکت کریگا
KARACHI:
پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے منفرد سفری نظام ''میٹرو بس سروس'' کا باقاعدہ افتتاح اتوار کو لاہورمیں کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف ایک بڑی تقریب کے دوران اس عوامی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ نشترکالونی کے قریب میٹرو بس کے پہلے ٹرمینل پر افتتاح کی مرکزی تقریب ہوگی جس میں ملکی وغیر ملکی مہمان ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا کے درجنوں ارکان بھی شریک ہوں گے۔ترکی کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں ترک حکومت کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی میٹرو بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کرے گا۔ پنجاب حکومت نے میٹرو بس سرو س کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ منصوبہ خود ترکی کے منصوبے سے بھی کم عرصہ میں مکمل ہوا ہے۔
ترکی میں 42 کلومیٹر کا میٹرو بس سسٹم3 سال میں مکمل ہوا تھاجبکہ لاہور میں یہ منصوبہ11 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ شفافیت، معیار اور تیز رفتاری کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ میٹرو بسیں پہلے4 ہفتے عوام کیلیے مفت چلیں گی اور مسافروں سے کسی قسم کا کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ ہفتے کو میٹرو بس کے روٹ پر تجرباتی طور پر بسیں چلائی گئیں ۔رات گئے تک ہزاروں مزدور فنشنگ کے کام میں مصروف تھے۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر نورالامین مینگل نے میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے27اسٹیشنزکا دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے دوران تمام صوبوں کی ثقافت کو اجا گر کیا جائے گا اور اسکول کے بچے تمام صوبوں کے روایتی رقص پیش کریں گے۔