شاہ رخ جتوئی کی شناختی و تصدیقی اسناد میں تضاد
برتھ سرٹیفکیٹ اورب فارم پر شاہ رخ جتوئی کی والدہ کا نام بھی مختلف درج ہے۔
شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکاتعین کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سامنے شاہ رخ جتوئی کی مختلف تاریخ پیدائش آئیں، شاہ رخ جتوئی کے پاسپورٹ اور 'ب' فارم پر یکساں تاریخ پیدائش جبکہ ابتدائی تعلیمی اسناد اوربرتھ سرٹیفکیٹ پر تاریخ پیدائش کچھ اور درج ہے۔
برتھ سرٹیفکیٹ صمدانی اسپتال گلشن اقبال نے جاری کیا ہے۔ شاہ رخ جتوئی کے برتھ سرٹیفکیٹ میں ماں کا نام بھی مختلف ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ہفتے کو شاہ رخ جتوئی کی عمرکاتعین کرنے والے میڈیکل بورڈکے سامنے تفتیشی افسران نے شاہ رخ جتوئی کے ابتدائی تعلیمی اسناد، ب فارم اوربرتھ سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہ رخ جتوئی نے لاہور کے ایچی سن اسکول سے پانچویں جماعت پاس کی تھی جس کے بعدشاہ رخ جتوئی کے والدین نے اولیول کیلیے آسٹریلیا بھیجا جہاں اس نے آکلینڈ سے او لیول کیا۔ دریں اثنا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برتھ سرٹیفکیٹ اورب فارم پر شاہ رخ جتوئی کی والدہ کا نام بھی مختلف درج ہے۔