امن و امان کی صورتحال پر جلد قابو پا لیں گے وزیراعلیٰ سندھ
قائم علی شاہ متحدہ کے مقتول ایم پی اے منظر امام کے گھر تعزیت کیلیے گئے،فاتحہ خوانی کی
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہرمیں امن وامان کی ابتر صورت حال پررینجرز اورپولیس جلد قابوپالیں گے، اورنگی ٹائون میں ایک اور تھانہ جلد قائم کیا جائے گا۔
ہفتے کو وزیراعلیٰ سندھ اورنگی ٹائون میں متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رکن سندھ اسمبلی سید منظرامام کے گھرگئے جہاں انھوں نے منظرامام کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ منظرامام کے قتل کا افسوس ہے ، اسمبلی میں ان کا کردار مثبت رہا ۔ اورنگی ٹان میں ان کی بہت خدمات ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امن و امان پرکافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے ۔ اورنگی ٹاؤن میں ایک اور تھانہ جلد قائم کیا جائے گا ، نئے پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کی جا رہی ہے ، وقت لگتا ہے ، رینجرز اور پولیس حالات پر جلد قابو پالیں گے ۔ بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ سابق صوبائی وزیر مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں انھوں نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم مشہور آرتھوپیڈک سرجن تھے اور انھوں نے صوبہ سندھ میں کھیلوں کے میدان میں مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان کی فراہمی کے لیے کاوشیں قابل تحسین رہی ہیں ۔ مرحوم کی کاوشوں سے صوبے میں اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سراج الحق میمن کی وفات پر ان کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلیے دعا کی ۔ انھوں نے کہا کہ سراج الحق میمن اعلیٰ پائے کے دانشور تھے اور انھوں نے سندھی لٹریچرمیںگراںقدر اضافہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سراج الحق میمن کے بیٹوں ارشد سراج ، امجد سراج اور نوید سراج اور بھیتجے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سراج الحق میمن عظیم انسان تھے اور وہ اکثر مختلف معاملات پر میری رہنمائی بھی کرتے تھے ۔