منڈی بہاؤالدین دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

ملزمان نے ماں اور بچوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تیز دھار آلے سے ذبح کردیا، پولیس

ملزمان نے ماں اور بچوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تیز دھار آلے سے ذبح کردیا، پولیس۔ فوٹو فائل

دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کی ماں اور چار بچوں کو قتل کردیا۔


واقعہ تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے لسوڑی میں پیش آیا، روزگار کے لئے سعودی عرب میں مقیم افتخار احمد کی بیوی آسیہ اور چار بچوں کو گذشتہ رات گھر میں تیز دھار آلے سے ذبح کردیا گیا صبح محلے داروں نے دروازہ کھولا تو نعشیں پڑی تھیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے ماں اور بچوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تیز دھار آلے سے ذبح کردیا، انہوں نے کہا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کانتیجہ لگ رہا ہے تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story