خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل طلب کرلیا
اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمی کے لیے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائے گا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کل اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل صبح 10 بجے قائد حزب اختلاف کے چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمی کے لیے مشترکہ امیدوار پر غور کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کا شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا اعلان
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے تک شاہد خاقان عباسی کو عارضی طور پر وزیر اعظم بنانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔